اگلی قسط: آئی ایم ایف کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، ذرائع

421

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اگلے ہفتے کے شروع میں اپنے وفد کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے آگاہ کرے گا، آئی ایم ایف کا وفد دورے کے دوران مختلف محکموں کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کرے گا،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد خزانہ، تجارت ، توانائی اورصنعت و پیداوار کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گا، وفد دورے کے دوران پروگرام کے نویں جائزہ کے بعد سفارشات مرتب کرے گا، وفد کی سفارشات کے بعد پاکستان کیلئے اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد پاکستان نے سیکرٹری فنانس کے ذریعے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر درخواست بھیجی ہے کہ اپنا جائزہ مشن آئندہ ہفتے اسلام آباد بھیجیں تاکہ 7 ارب ڈالرز مالیت کے توسیعی فنڈ کی سہولت (ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی) کے 9 ویں جائزے کے معاملے میں پایا جانے والا ڈیڈلاک ختم ہو۔

اعلیٰ سینیئر حکام نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے دوسرے روز بھی اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی آن لائن صدارت لاہور سے کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.