امریکی ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی میں فائرنگ سے 1 خاتون ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں
امریکی ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی میں فائرنگ سے 1 خاتون ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں–
امریکی میڈیا کے مطابق، یونیورسٹی میں ایک اسکول کی تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں فائرنگ ہوئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک 3 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر موجود افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کی تقریب کے باہر 2 خواتین کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ 2 خواتین کے درمیان جھگڑا گاڑی پارک کرنے پر ہوا، جس میں گولیاں چل گئیں۔