روس یوکرین جنگ میں امریکا نے اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی
روس اور یوکرین کے درمیان رواں سال فروری میں شروع ہونے والی جنگ میں دوسرا امریکی شہری مارا گیا۔
امریکا نے یوکرین میں اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 52 سالہ اسٹیفن زیبیلسکی یوکرین میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ زیبیلسکی 15 مئی کو یوکرین کے گاؤں دوروز نیانک میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے اور یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔