اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا ملک کا دیوالیہ نکال دیا:عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا ملک کا دیوالیہ نکال دیا انہیں چپ کرکے تسلیم کرلیا تو ہم میں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔
مظفر آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ تیاری مکمل کر رہے ہیں، قوم کو جلد کال دینے والے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے، قوم چیف الیکشن کمشنر کو معاف نہیں کرے گی ، وہ فوری مستعفی نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔