آر پی او شیخوپورہ ریجن کاضلع قصورکا دورہ، ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا،تھانہ صدر قصور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
قصور: آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع قصور کا دورہ کیا،ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز سے کرائم میٹنگ کی، کرائم اور امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لیا،تھانہ صدر قصور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا،اس موقع پر ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو،ایس پی انویسٹی گیشن عبدالقیوم گوندل ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او شیخوپورہ ریجن نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی،
آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے پولیس اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اورملازمان شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی، خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عوام الناس کی تکالیف و مسائل کو میرٹ و ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کریں اور بہادری،ایمانداری اور خوش اخلاقی کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔
آر پی او شیخوپورہ ریجن نے پولیس اجلاس کے دوران پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
آرپی اوشیخوپورہ ریجن نے ایس ڈی ی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیااور زیر تفتیش سنگین مقدمات ڈس کس کیے۔
آر پی او شیخو پورہ ریجن نے کہاکہ مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،اے کیٹگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،ڈکیت گینگز،جوئے کے اڈوں اور انسدادی کاروائیوں کے حوالے سے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،آتش بازی اور پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
آر پی او شیخوپورہ نے نئی تعمیر ہونے والی تھانہ صدر قصور کی عمارت کا وزٹ کیا، اور خود اینٹ لگا کر نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا،
آرپی او شیخوپورہ ریجن نے سیف سٹی آفس قصور کا بھی دورہ کیا اورشہر قصو رمیں کیسز کی ٹریسنگ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا، آر پی او شیخوپورہ ریجن نے تھانہ بی ڈویژن کابھی وزٹ کیا، ریکارڈ کی انسپکشن کی اور فرنٹ ڈیسک پر عوام کی دی جانیوالی سہولیات کاجائزہ لیا۔