آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

148

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رابطے میں علاقائی استحکام، دفاع اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر الجہتی باہمی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر امریکی سینٹ کام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر امریکی سینٹ کام نے پاکستان سے ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.