آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس کی ملاقات،علاقائی سلامتی کےامور اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ

345

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر سے برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈرز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر سی جی ایس یوکے آرمی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششوں میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں سی جی ایس برطانیہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.