آج میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا گیا، رزلٹ کیسے معلوم کریں؟

272

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے رزلٹ کا اعلان کررہے ہیں۔

جماعت دہم (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2023 کا نتیجہ آج صبح دس بجے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ جماعت نہم (نویں جماعت) کا نتیجے کا اعلان  26 اگست 2023 کو کیا جائے گا۔

رزلٹ کیسے معلوم کریں؟میٹرک کا رزلٹ معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں:
1۔ گزٹ کے ذریعے
2۔ ایس ایم ایس کے ذریعے
3۔ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے
اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:-

1۔گزٹ کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنا:بورڈ کا رزلٹ معلوم کرنے کا پہلا طریقہ گزٹ کر ذریعے چیک کرنا ہے۔ بورڈ کی طرف سے تمام طلبہ کا نتیجہ یا رزلٹ ایک گزٹ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ جس پر میٹرک کا رزلٹ رول نمبر اور امیدوار کا نام سے سرچ یا تلاش کیا جاسکتا ہے۔

2۔ ایس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنا:میٹرک کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب کے ہر بورڈ نے ایک مخصوص کوڈ جاری کیا ہے جس پر اپنا رول نمبر بھیج کر فوری طور پر رزلٹ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ذیل تمام بورڈ کے ایس ایم ایس کوڈز دیے جارہے ہیں:
میٹرک کا ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ”ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ” ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ:
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

3۔بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنا:میٹرک کا رزلٹ معلوم کرنے کا تیسرا طریقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ ہر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر کے ذریعے تفصیلی رزلٹ کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں ہر بورڈ کی ویب سائٹ کا ایڈریس دیا جارہا ہے۔

ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ بورڈhttp://www.bisefsd.edu.pk/

ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ بورڈhttps://www.bisedgkhan.edu.pk/

ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ بورڈhttps://www.bisegrw.edu.pk/

ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ بورڈhttps://www.biserwp.edu.pk/

ﻻﮨﻮﺭ بورڈhttps://www.biselahore.com/

ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ بورڈhttps://bisebwp.edu.pk/ViewResultSSC_PII.aspx

ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ بورڈhttp://119.159.230.2/biseresultday2/resultday2.aspx

ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ بورڈhttps://bisesahiwal.edu.pk/

ﻣﻠﺘﺎﻥ بورڈhttps://bisemultan.edu.pk/

Leave A Reply

Your email address will not be published.