آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قذافی اسٹیڈیم کااچانک دورہ، پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

133

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خا ن نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے
 قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے سکیورٹی کے انتظامات پر آئی جی پنجاب کو بریفنگ د ی اورسی ٹی او لاہور نے ٹریفک کی صورتحال اور ٹریفک پلان کے مطابق کیے گئے انتظامات بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جائے، سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جائے۔ افسران و اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا شہریوں کے تعاون سے ہی پی ایس ایل 7 کے میچز کا سلسلہ لاہور میں کامیابی سے جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی موثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک اور سکیورٹی ڈیوٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.